ایمز ٹی وی کراچی بیرونی قرضوں اور سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے زرمبادلہکے ذخائر مزید 15 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کم ہو گئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 6 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب 63 کروڑ 98 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 16 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کمی سے 11 ارب 43 کروڑ 83 لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 71 لاکھ ڈالرز اضافے سے 6 ارب 20 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔