ھفتہ, 23 نومبر 2024


سونے کی قمیتوں میں 5 ڈالرز کی کمی

 

ایمزٹی وی(تجارت)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5ڈالر کی کمی سے 1294ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ۔
فی اونس سونے کی قیمت5ڈالر کی کمی سے 1294ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150اور129روپے کی کمی واقع ہوئی جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر57 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 49 ہزار 554 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 660 روپے پرمستحکم رہی ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment