ھفتہ, 23 نومبر 2024


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے تک کمی

 

ایمزٹی وی(تجارت)مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

میڈیا زرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  6 روپے 37 پیسے تک کمی کردی، پیٹرول 4 روپے 26 فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے ، مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 54 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔ 

قیمتوں میں کمی کے بعد  پیٹرول کی نئی قیمت 95 روپے 24 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 112 روپے 94 پیسے، مٹی کا تیل 83 روپے 96 پیسےاور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نگراں حکومت نے یکم جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی  قیمت 7 روپے 54 پیسے اضافے کے ساتھ 99 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment