ھفتہ, 23 نومبر 2024


گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 65.58 اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 252.35 روپے کا اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں تقریباً 5.50 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 65.58 اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 252.35 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

مائع پیٹرولیم گیس کی اکتوبرکے لیے فی ٹن سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس میں 38 ڈالر 70 سینٹ کے اضافے کو جواز بناکرمقامی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرہ نوٹیفکیشن کے بغیر ہی پیر کو فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت میں تقریباً 5.50 روپے بڑھادیے جس کے بعد گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 65.58 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت 252.35 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کنٹریکٹ پرائس میں اضافے کے سبب صرف درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت 5557.74 روپے سے بڑھ کر 1لاکھ 36 ہزار732 روپے ہوگئی ہے، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ عالمی قیمت کا اطلاق ملک میں صرف درآمدہ ایل پی جی پر ہوناچاہیے لیکن مقامی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کرکے حکومتی رٹ کو ایک بار پھر چیلینج کردیا ہے۔

 
 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment