اسلام آباد: کے الیکٹرک کے حصص کی چائنیز کمپنی کو فروخت کے حوالے سے واجبات کی کلیئرنس کیلیےآج اجلاس طلب کرلیا گیا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد حصص کی چائنیز کمپنی کو فروخت کے حوالے سے واجبات کی کلیئرنس و قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کیلیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں وزارت خزانہ، پاور ڈویڑن، فیڈرل بورڈ اف ریونیو، اڈیٹر جنرل آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہونگے۔ اجلاس میں کے الیکٹرک میں 66.4 فیصد حصص رکھنے والے سرمایہ کاروں اورچین کی کمپنی شنگھائی الیکٹرک پاور کے درمیان ہونیوالے سیل پرچیز ایگریمنٹ سمیت الیکٹرک کی فروخت کی راہ میں حائل قانونی و انتظامی رکاوٹوں کا جائزہ لیا جائیگا