ھفتہ, 23 نومبر 2024


اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ کی زیر صدارت میں آج اجلاس ہوگا۔اجلاس میں کئی امور زیر بحث آئے گے جس میں اقتصادی اور معاشی صورتحال کا جائزہ بھی شامل ہے

۔اس کے علاوہ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق سمری بھی زیر غور آئے گی۔ نیپرا نے کزشتہ دنوں بجلی کے نرخوں میں 3روپے21پیسے اضافے کی سمری پیش کی تھی جبکہ پاورڈویزن نے بھی بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سمری پیش کی تھی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی 4بار پہلے ہی بجلی میں اضافے کی تجویز رد کر چکی ہے اجلاس میں آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات زیر غور آنے کا بھی امکان ہیں،جبکی بلوچستان کے لئے زرعی ٹیوب ویلز پر سبسڈی دینے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment