اسلام آباد : اسلام آباد کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبہ میں کرپشن اور بد انتظامی کا ملبہ عوام پر ڈالنے کے بجائے
اس میں شفافیت اور اصلاحات لائی جائیں تاکہ اخراجات کم ہوں اور عوام کو ریلیف مل سکے۔
اس وقت ملک میں پیدا ہونے والی بجلی کا چھبیس فیصد چوری اور ضائع ہو رہی ہے جبکہ پچاس ارب کی گیس کی چوری اس کے علاوہ ہے۔
جس نے گردشی قرضہ کوڈیڑھ کھرب روپے تک پہنچا دیا ہے،
اپریل کے پہلے ہفتے میں پٹرول، بجلی اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ لاد دیا گیا ہے