Print this page

چینی مافیا سے متعلق ایف آئی اے رپورٹ وقت سے پہلے آ گئی

 
 
 
 
اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چینی مافیا سے متعلق ایف آئی اے رپورٹ وقت سے پہلے آ گئی ہے، 25 کے بعد آتی تو اچھا ہوتا، ملک میں جب بزنس مین سیاست دان بنا تو مافیا مضبوط ہو گیا۔
 
شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ فیصلہ عمران خان کا بھی امتحان ہے، دیکھنا یہ ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد وہ کیا سلوک کرتے ہیں، جو فیصلے عمران خان نے کیے مجھے بھی ان کے بارے میں علم نہیں تھا۔
 
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئی دو گروپ نہیں ہیں، کپتان نے بس اپنی فیلڈنگ بدلی ہے، جہانگیر ترین اور عمران خان میں کوئی اختلاف نہیں، ہماری لیڈر شپ پر کوئی کرپشن کی بات نہیں کر سکتا۔
 
 
شیخ رشید نے کہا کہ اسد عمر ای سی سی کو ہیڈ کر رہے تھے لیکن سبسڈی میں ان کا کوئی رول نہیں تھا، چینی بحران کے ذمہ داروں کو سبسڈی کا مجھے نہیں پتا کہ وہ کس طرح سبسڈی لے کر نکل گئے۔
 
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چند دن قبل چینی آٹا بحران کے ذمہ داروں سے متعلق ایف آئی اے کی مرتب کردہ چشم کشا رپورٹ جاری کر دی تھی، گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں اس رپورٹ کی روشنی میں اہم تبدیلیاں کی گئیں، وفاقی وزیر خسرو بختیار کا قلم دان تبدیل کیا گیا، جہانگیر ترین کو چیئرمین زرعی ٹاسک فورس کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں