ھفتہ, 23 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


پاکستانی پحلوں کی منڈیاں ہاتھ سے نکل گئیں

ایمز ٹی وی ( بزنس ) پاکستان کی ایک سال میں بھارت، افغانستان، جرمنی، برطانیہ، کویت اور کینیڈا سمیت 55 فیصد ممالک کو پھلوں کی برآمدات کم جبکہ12 ممالک کو صفر ہوگئیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق 2 سال قبل پاکستان کے پھل 90 ممالک کو برآمد کیے جاتے تھے، ایک سال میں 49 ممالک کو پھلوں کی برآمد میں کمی ہوئی، ان میں افغانستان، بھارت، جرمنی، برطانیہ، یوکرین، عمان، کویت، کینیڈا، بحرین، ملائیشیا، اردن، سنگاپور، ناروے، موریشس، لیتھونیا، جارجیا، جنوبی افریقہ، سویڈن، مالدیپ، اسپین، یونان، سوئٹزرلینڈ، کمبوڈیا، فن لینڈ، پولینڈ، لیٹویا، آئرلینڈ، کینیا، آذربائیجان، کوریا، موزمبیق، آسٹریا، فرانس، رومانیہ، تنزانیہ، چیک ری پبلک، گیمبیا اور لبنان شامل ہیں جبکہ ارجنٹائن، بلغاریہ، فجی، عراق، مراکش، سوڈان، شام، تاجکستان سمیت12ممالک کو پھلوں کی برآمدات صفر ہوگئیں، ان ممالک کو ایک سال قبل 614 ہزار ڈالر مالیت کے پھلوں کی برآمدات کی گئی تھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment