اتوار, 24 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کااعلان

ایمز ٹی وی (بزنس ) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو، 175روپے گھریلو اور 700 روپے کمرشل سلنڈر کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کی وجہ ایل پی جی کی عالمی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہے۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی منڈی میں گیس کی قیمت 70ڈالر کی کمی سے 370 ڈالر سے گھٹ کر 300ڈالر فی میٹرک ٹن پر آگئی ہے۔ بدھ کو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری ارسلان کھوکھرنے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی، اس دوران ایل پی جی کے غیرمعیاری سلنڈرز کے خلاف آپریشن پر بات چیت کی گئی۔ ارسلان کھوکھر کے مطابق وزیر پٹرولیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایل پی جی کی امپورٹ کو قابل عمل بنانے کے لیے پالیسی بنائی جائے گی تاکہ عوام کو سستی گیس میسر ہو۔ انھوں نے کہاکہ عوام کو سستی گیس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے متفقہ حکمت عملی کو ترجیح دی جائے گی۔ملاقات کے بعد ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہاکہ اگر مقامی پیداواری ادارے ایل پی جی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کریں تو مقامی قیمت 30ہزار روپے ٹن ہوجائے گی، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر ایل پی جی کے مقامی پیداواری اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی میں ایل پی جی80روپے فی کلو،لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ اور پشاور میں85روپے فی کلو، رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، میرپور آزاد کشمیر100روپے فی کلو، راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، آزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، مٹیاری، ٹھٹہ، دادو، جامشورو، شکارپور 110 روپے فی کلو اور گلگت بلتستان، مری، نتھیا گلی، بالا کوٹ میں 120روپے کلو ہوگئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment