ایمزٹی وی(بزنس)شہر اقتدار میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو ہر قسم کے دباؤ سے آزاد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال میں مالیاتی پالیسی کے اثرات نظر آ رہے ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سال میں مالیاتی خسارہ 8.8 فی صد سے کم کر کے 4.5 فیصد پر لائے ہیں اور تین سال میں ٹیکس آمدن میں 60 فی صد اضافہ کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ قرض ترقیاتی کاموں کے لئے لیا تو اس میں حرج نہیں تاہم ترقی کے لئے ٹیکس آمدن میں اضافہ ضروری ہے