جمعرات, 18 اپریل 2024

Displaying items by tag: Health

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایبولا کے وبائی مرض کے انسداد کے لیے  مغربی افریقہ میں تعینات زیادہ تر امریکی فوجی ملک واپس آ رہے ہیں۔ اس بیماری کے وائرس کی روک تھام کے لیے امریکہ نے اپنے 3000 فوجی اہل کار تعینات کیے تھے، جنھوں نے ایبولا سے بچاؤ اور دیگر زیریں ڈھانچے کی فراہمی کی سہولیات میسر کی تھیں۔

بدھ کو واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے، مسٹر اوباما نے کہا کہ کیونکہ یہ فوجیں  مؤثر ثابت ہوئی ہیں، اس لیے ماسوائے 100 فوجیوں کے، 30 اپریل تک تمام اہل کار  واپس ملک آجائیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِن میں سے 1500 اہل کار پہلے ہی وطن واپس آچکے ہیں۔

صدر نے کہا کہ وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ باجود یہ کہ فوجی واپس آ رہے ہیں،  ایبولا پر قابو پانے کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔ اُنھوں نے کہا کہ اب توجہ اس بات پر دی جارہی تھی کہ بیماری کو صفر کی سطح تک لایا جائے، کیونکہ، بقول اُن کے، ’ہر کیس ایک انگارہ ہے‘، جس سے بیماری پھر پھوٹ سکتی ہے۔

مغربی افریقہ میں باقی ماندہ امریکی فوجیں لائبیریا کی فوج، علاقائی ساجھے داروں اور امریکی شہریوں کے ساتھ مل کر، ایبولا کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گی۔ یہ ایبولا پھیلنے کا دنیا کی تاریخ کا بدترین دور تھا جس میں تقریباً  9000 افراد ہلاک ہوئے۔

گِنی، لائبیریا اور سیریا لیون کو اس بیماری  نے سب سے زیادہ متاثر کیا۔ کئی ہفتوں کے دوران بیماری میں کمی کے بعد، گذشتہ دو ہفتوں میں اس کے کیسز میں پھر اضافہ ہوا ہے۔

عالمی ادارہ برائے صحت نے متنبہ کیا ہے کہ بیماری کی مکمل روک تھام کی راہ میں چیلنج حائل ہیں اور مغربی افریقہ کے عوام پر زور دیا کی وائرس کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) حکومت نے سگریٹ کے پیکٹ پر نئی تصویری وارننگ جاری کر دی، وزیر ممکت سائرہ افضل تارڑ کہتی ہیں 30 مارچ کے بعد پیکٹ کے 85 فیصد حصے پر کینسر کے مریض کی مخصوص تصویر نہ چھاپنے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے تمباکو نوشی کیخلاف عالمی ادارہ صحت کے ساتھ معاہدے کے تحت سگریٹ کے پیکٹ کی دونوں جانب وارننگ فوٹو کا سائز بڑھا کر 85 فیصد کردیا ہے، اس طرح پاکستان سگریٹ پیکٹ کے 85 فیصد حصے پر تصویری وارننگ والے 3 ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2010ء میں پہلی بار تصویری وارننگ پیکٹ کے 40 فیصد حصے پر جاری کی گئی، تصویر کا سائز بڑھانے کا مقصد تمباکو نوشی میں کمی لانا ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 30 مارچ 2015ء کے بعد پاکستان میں بننے، درآمد اور فروخت ہونیوالے تمام سگریٹ پیکٹس پر وارننگ تصویر کا سائز پیکٹ کا 85 فیصد ہونا لازمی ہے، متعلقہ محکموں، اداروں اور کمپنیوں کو خطوط بھیج دیئے گئے ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی، امپورٹرز، ڈسٹربیوٹرز اور ڈیلرز کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کے باعث سالانہ ایک لاکھ سے زیادہ افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں، اُمید ہے کہ صوبائی حکومتیں اور ضلعی انتطامیہ نئے قانون کے نفاذ میں بھرپور تعاون کریں گی۔

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) ماہرین کے مطابق زہانت کے مقابلے میں بچے کی شخصیت مستقبل کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ریسرچ سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کے زہانت قدرت کی عطا کردا ہے مگر تعلیمی میدان میں کامیابیوں کیلئے صرف زہانت نہیں بلکہ اچھی شخصیت بھی بہت اہمیت کی حامل ہے اگر بچے کی شخصیت اچھی ہوگی تو اساتذہ اور طلبہ کے درمیان تعلقات بہتر ہونگے جو تعلیمی میدان میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔

Page 36 of 36