ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ملازمین کی لیو انکیشمنٹ جاری کر دی جبکہ کلاسز کا بائیکاٹ کر نے والے اساتذہ، انجمن اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین نے آج ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے جمع ہو نے اور معاملات براہ راست حل کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے ملازمین کو تنخواہیں عمومی طورپرہر ماہ کی یکم کو ہی جاری کردی جاتی ہیں لیکن نئے مالی سال کے آغاز کے باعث کچھ وجوہات کی بناء پر فنڈز کی منتقلی میں کچھ تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے ملازمین کو دودن کی تاخیر سے تنخواہیں اداکی گئیں۔
جبکہ دوسری جانب یہ تاثر دیا جارہاہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے گرانٹ موصول نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی جو درست نہیں۔