ھفتہ, 23 نومبر 2024


چیئرمین میٹرک بورڈ کا راہداری ریمانڈ

ایمزٹی وی(سندھ/تعلیم)احتساب عدالت نے حیدرآباد میں کروڑو ں روپے کی کرپشن کے الزام میں ملوث چیئرمین میٹرک بورڈ انواراحمد زئی کو2 روزہ راہداری ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا ہے ، عدالت نے ملزم کوحیدرآباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ روز قومی احتساب بیورو کے تفتیشی افسر نے کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین انوار احمد زئی کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم پر کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں کے الزامات ہیں اور اس حوالے سے تفتیش کرنا ہے جب کہ ملزم کو حیدرآباد کی عدالت میں بھی پیش کیا جانا ہے ۔ تاہم عدالت نے ریمانڈ دینے سے انکار کیا اور اپنی آبزرویشن میں قرار دیا کہ حیدرآباد کا سفر 2گھنٹے کا ہے لہذا آج ہی پیش کیا جاسکتا ہے۔

جس پر نیب حکام کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملز م کے خلاف دستاویزات کی تیاری کے لئے وقت درکار جس پر عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے انوار احمد زئی کو 2روزہ راہداری ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment