ایمزٹی وی(تعلیم)شہیدذوالفقار علی بھٹو یویورسٹی کی سینٹ کی 5 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کا قیام صوبہ کے لئے اعزاز ہے کیونکہ اسے نہ صرف قانون کے شعبہ میں پاکستان بھر میں پہلی جامعہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے بلکہ یہ قانون کی اعلیٰ تعلیم کے حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے بھی امید کی کرن ثابت ہوئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس یونیورسٹی کا قیام 12 سال کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے کیونکہ اس ضمن میں مسلسل کا وشوں کے ذریعہ متعلقہ حکام کو اس جامعہ کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس کے بعد جامعہ کا قیام عمل میں آیا۔ اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری محمد حسین سید ، مشیرتعلیم سید وجاہت علی ، بانی وائس چانسلر جسٹس (ر) قاضی خالد علی اور بورڈ اور یونیورسٹیز کے سیکریٹری نوید احمد شیخ بھی موجود تھے۔