ھفتہ, 23 نومبر 2024


بڑے پیمانے پر فنڈنگ ہونے کے باوجود شعبہ تعلیم زوال کا شکا ر

ایمزٹی وی(تعلیم/سندھ)صوبا ئی وزیر برا ئے تعلیم و خوا ندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ دو ر آمریت میں تعلیم کو جا ن بو جھ کر تبا ہ کیا گیا تھا اور اس کے مضر اثرا ت ابھی تک شعبہ تعلیم پر سا یہ فگن ہیں ۔یہ با ت بھی با عث افسو س ہے کہ بڑ ے پیما نے پر فنڈنگ ہو نے کے با وجو د شعبہ تعلیم زوال کا شکا ر ہے اور سر کا ر ی تعلیمی ادا رو ں میں طلبا ء کی انرولمنٹ میں کمی وا قع ہو رہی ہے ۔

یہ با ت انہو ں نے منگل کو تغلق ہا ئوس میں کرا چی ڈویژن کے تعلیمی افسران کے ایک اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔انہو ں نے کہا کہ گزشتہ 15 سا لو ں میں سرکا ری کا لجز سے تعلیم حا صل کر نے والو ں میں کو ئی نما یا ں نام سا منے نہیں آئے ہیں جو تعلیم کی زبو ں حا لی کا منہ بو لتا ثبو ت اور بڑ ے پیما نے پر اصلا حا ت کی ضرورت ہے ۔

صوبا ئی وزیر تعلیم نے تما م افسرا ن کو ہدا یت کی کہ وہ اپنے دفا تر میں بیٹھنے کے بجا ئے دن کے پہلے ہا ف میں اپنے متعلقہ اسکو لز کا دورہ کریں اور اسا تذہ کی حا ضری اور تعلیمی سر گر میو ں کو یقینی بنا ئیں ۔انہو ں نے کہا کہ افسو س کا مقا م ہے کہ محکمہ تعلیم کی خرا ب کا ر کر دگی کے با عث غیر سر کا ر ی تنظیمو ں اور نجی شعبے کی کا ر کر دگی بہتر نظر آتی ہے اور حا لا ت ما یو س کن رہتے ہیں تو محکمہ تعلیم کو این جی اوز کے حوالے نہ کرنا پڑ ے ۔انہو ں نے کہا کہ صرف مثبت نتا ئج دینے والے افسران ہی محکمہ تعلیم میں رہ سکیں گے ،امتحا نا ت میں نقل کے رجحان کی سخت حو صلہ شکنی کی ضرورت ہے۔

افسرا ن اپنے جائز مسئلے لا ئیں فو ر ی طو ر پر حل کیے جا ئیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں اپنی خا میو ں کو دور کر نا ہو گا ۔تعلیمی ادا رو ں میں سیا ست کی کو ئی گنجا ئش نہیں ہے اور نہ صر ف تعلیمی معیا ر کو بہتر بنا نا ہے اور اس کے ساتھ اسکو لز میں ہر صو ر ت میں انرولمنٹ میں اضا فہ کر نا ہے ۔اجلا س میں سیکریٹری تعلیم سندھ ڈا کٹر فضل اللہ پیچو ہو ،اسپیشل سیکریٹری ڈاکٹر منصو ر رضوی ،ایڈیشنل سیکریٹری خا دم چنا اور کرا چی ڈو یژن کے تما م ڈی ای اوز نے بھی شر کت کی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment