ایمز ٹی وی (حیدرآباد )مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شعبہ کی جانب سے فوڈ اینڈ بائیو پرو سسنگ کے موضوع پر تین روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں کمشنر میر پور خاص انجینیئر شفیق احمد مہیسر، حبیب شوگر مل کے ڈائریکڑ آپریشنل رفیق احمد منگی، ڈاکٹر حفیظ الرحمن میمن،ڈاکڑ فرمان علی شاہ،پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکڑ طحہ حسین علی،ڈاکٹر شاہین عزیز ا،طلبہ وطالبات ، کیمیکل ماہرین اور انڈسٹری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرمہران یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر محمد ڈاکٹر اسلم عقیلی نے کہا کہ انڈسٹری اور تعلیمی اداروں میںجو رابطہ ہونا چاہےئے و ہ قائم نہیں ہوسکا اس کا نقصان یہ ہوا کہ صنعتی سیکڑ اکیڈمک ماہرین اور اکیڈمک ماہرین صنعت سے فوائد حاصل نہیں کرسکے انہوں نے مزید بتا یا کہ پی پی ایل جیسے ادارے میں مہران یونیورسٹی کے گریجویٹس کام کر رہے ہیں