ایمز ٹی وی (تعلیم ) وفاقی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ،ڈیلی ویجز اساتذہ کا مستقل نہ کئے جانے پر احتجاج شروع ہوگیا۔
جس کے تحت وفاقی اداروں میں خدمات انجام دینے والے تدریسی و غیر تدریسی ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مستقل نہ کیے جانے کے خلاف تین اکتوبرسے احتجاجی سلسلہ شروع کردیا ۔
۔تفصیلات کے مطابق ڈیلی ویجز ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ۔ماڈل کالجز کے ڈیلی ویجز ملازمین میں اکثریت اساتذہ کی ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ عدالتیں بھی مستقلی کے احکامات جاری کر چکی ہیں تاہم وزارت کیڈ نے ان کی پوسٹوں پر نئی بھرتیوں کا اشتہار دیدیا، ناانصافیوں کے خلاف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر ہڑتال شروع کر دی ۔
ملاز مین نے میڈیاکو بتایاکہ وفاقی ماڈل کالجز میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو ملا کر 3000 ملازمین ہیں ، انہیں ایف جی تعلیمی اداروں کی اساتذہ تنظیموں کی حمایت بھی حاصل ہو گئی ۔انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ عدالتی احکامات پر عمل اور حق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاجی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔