ایمز ٹی وی( تعلیم)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہاہے کہ این ٹی سی کے زیر اہتمام ٹیلی کام گریجویٹس کی تربیت کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ "ٹیکنیکل ٹریننگ اکیڈمی" قائم کی جائی گی۔
انہوں نے نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹیلی کام گریجویٹ نوجوانوں کی عملی تربیت کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں لائے تاکہ ٹیلی کام سے وابستہ گریجویٹ نوجوانوں کیلئے روزگار کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔