اتوار, 24 نومبر 2024


جامعہ اردو کا ایک اور کارنامہ منظرعام پر آگیا

ایمز ٹی وی ( تعلیم) وفاقی جامعہ اردو کے ناظم امتحانات نے جاوید اکرم کاکیس انفرمین کمیٹی (یوایف ایم) میں بھیجنے کی سفارش کردی ہے ۔

جاوید اکرم 28 جولائی کو شعبہ ماحولیاتی سائنسز کی لیبارٹری میں بغیر انویجیلیٹر کے غیرقانونی طورپرایم ایس کاپرچہ دیتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جاویداکرم کا امتحانی فارم بھی جمع نہیں ہے وہ بغیرامتحانی فارم جمع کرائے مبینہ طورپر ایک ٹیچر کی خصوصی مہربانی کے باعث پرچے دے رہاتھا ۔


ذرائع کاکہناہے کہ جاوید اکرم اس سے قبل کنٹریکٹ پر جامعہ اردو میں گریڈ14 کاملازم تھا اوراپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھتا تھا۔ بعد ازاں گریڈ 17 میں جعلی بھرتی اورگریڈ 18 میں جعلی ترقی کی بنیاد پر اسلام آباد کیمپس میں جوائن کرتے ہو ئے پکڑا گیا تھا جس پر اسے کنٹریکٹ کی ملازمت سے بھی ہاتھ دھونے پڑے تھے ۔

ذرائع کے مطابق جاوید اکرم ایچ ای سی کے ایک اعلیٰ افسر کا فرنٹ مین ہے اورکراچی کی سرکاری و نجی جامعات سے رقوم وصول کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے جامعات کی انتظامیہ اس سے ڈرتی تھیں۔ واضح رہے کہ جاوید اکرم نے ماضی میں ایچ ایس سی کے اعلیٰ افسر کی سفارش پر اردو یونیورسٹی میں نوکری بھی حاصل کی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment