ایمز ٹی وی ( تعلیم/پنجاب) پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی اسلام آباد کے زیرِاہتمام آئی سی ایس پارٹ ون کے طلباء کے مابین ‘‘ لوگو ڈیزائن ’’ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔
مقابلے کی میزبانی پنجاب کالج کینٹ کیمپس راولپنڈی نے کی۔ مقابلے میں مجموعی طور پر چودہ ٹیموں نے حصہ لیا جو پنجاب کالجز راولپنڈی،اسلام آباد کے طلبہ پر مشتمل تھیں۔ مقابلے کے ججز پروفیسر قاسم رضا اور پروفیسر عمیر علی شاہ تھے ۔
پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر پروفیسر چوہدری محمد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔
انہوں نے مقابلہ میں شرکت کرنے والے طلبہ ، ان کے اساتذہ اور کالج انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ مقابلے کے کوآرڈی نیٹر پروفیسر عاطف نے مقابلے کے قواعد وضوابط سے طلباء وطالبات کو آگاہ کیا۔
پنجاب کالج بہارہ کہو کیمپس کی طالبہ عروج ظریف عباسی نے کہا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد پر پنجاب کالجز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ منصفین کے فیصلہ کے مطابق پنجاب کالج کینٹ کیمپس کے طلبا ثاقب وحید اور محمد زبیر نے پہلی، پنجاب کالج بہارہ کہو کے طلبہ حمزہ حنیف اور عروج ظریف عباسی نے دوسری اور پنجاب کالج ڈی نائن کیمپس کے عبداللہ عارف اور حمزہ ریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پرنسپل پروفیسر امجد علی منہاس نے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات تقسیم کیے ۔
اوّل پوزیشن حاصل کرنے والوں کو پانچ ہزار، دوئم کو چار ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو تین ہزار روپے کیش انعامات دیئے گئے ۔
پنجاب کالج کینٹ کیمپس پہلی ، بہارہ کہو کیمپس کے طلبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ایسے مقابلوں کا مقصد طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ،چوہدری محمد اکرام