ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نے کہا ہے کہ عوام کو صحت عامہ کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمے داری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں اپنے فنڈ سے مختلف اسپتالوں کو 50 ڈائیلائسز مشینیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ، سیکریٹری صحت ڈاکٹر عثمان چاچڑ اور معروف صنعت کار بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ جگر کی تبدیلی کے بعد اب ڈائو یونیورسٹی میں گردوں کی تبدیلی شروع کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
گورنر سندھ نے ڈائلائسیز مشینوں کی تقسیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے 10 لانڈھی میڈیکل کمپلیکس ، 10 عباسی شہید اسپتال، 10 اوجھا کیمپس، 5 شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ ، 5 نذیر حسین اسپتال جبکہ 10 پاکستان رینجرز کے اسپتالوں کو دی جائیں گی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، جناح اسپتال کے ڈاکٹر طارق اور ڈائو یونیورسٹی کی ڈاکٹر رعنا مسعود نے بھی خطاب کیا۔