ایمزٹی وی(پشاور/تعلیم)پشاور یونیورسٹی کانووکیشن میں شعبہ صحافت کے طالب علم نے گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا جس پر طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور یونیورسٹی کانووکیشن میں شعبہ صحافت کے طالب علم کو ڈگری لینے کیلئے اسٹیج پر بلایا گیا تو طالب علم نے گورنر کے ہاتھوں ڈگری لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے کی حکومتی عہدیدار سے ڈگری نہیں لے گا کیونکہ وزیراعظم نواز شریف پر اس وقت آف شور کمپنیاں رکھنے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق طالب علم نے یونیورسٹی کے وائس چیئرمین سے گزارش کی کہ وہ اسے سرٹیفکیٹ دیدیں تاہم انہوں نے انکار کیا تو طالب علم بغیر ڈگری لئے ہی اسٹیج سے اتر کر باہر چلا گیا۔ گورنر کے ہاتھوں ڈگری لینے سے انکار کے بعد طالب علم کو گرفتار کر لیا گیاتاہم گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے گرفتاری کا علم ہونے پر فوری طور پر طالب علم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
Pro-PTI student refuses to accept degree from... by dailypakistan