ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایوننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی) وفاقی اُردو یونیورسٹی کے تحت بی ایس اور ماسٹرز پروگرامز2017(شام )کے داخلوں کا آغازہوگیا ہے۔داخلے کے خواہشمند امیدوار آن لائن فارم پُرکریں

اور اس کی دو عدد نقول پرنٹ کرکے بمعہ1000/-روپے پے آرڈر بنام رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹی اورتعلیمی اسنادکے ساتھ متعلقہ شعبہ جات میں جمع کرائیں ۔

داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ10جنوری ہے۔اس سال بیچلرز پروگرامز میں کلیہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے بی ایس(چار سالہ) گلشن اقبال کیمپس میںطبیعات، حیوانیات، حیاتی کیمیاء، ریاضیاتی علوم، کمپیوٹر سائنس،

خرد حیاتیات،ماحولیاتی سائنس، کیمیاء، بائیو ٹیکنالوجی کلیہ فنون کیلئے بی اے( دو سالہ )عبدالحق کیمپس میں بین الاقوامی تعلقات، انگریزی، ابلاغ عامہ،کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات میں بی ایس کامرس

،بی ایس معاشیات ،بی بی اے(چار سالہ)اور بی کام(دوسالہ)پروگرامزمیں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ ماسٹرز پروگرامز میں کلیہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے ایم ایس سی(دو سالہ) گلشن اقبال کیمپس میںطبیعات،

حیوانیات، ماحولیاتی سائنس، کیمیاء، کلیہ فنون کیلئے ایم اے (دوسالہ) عبدالحق کیمپس میں بین الاقوامی تعلقات، تعلیم، ابلاغ ِ عامہ، انگریزی(گلشن و عبدالحق کیمپس) جبکہ کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات گلشن و عبدالحق کیمپسزمیں

ایم بی اے(ساڑھے تین سالہ)،ایم بی اے(ایگزیکٹو ،ہفتہ وار)، ایم کام (دو سالہ)، ایم کام (ہفتہ وار)، ایم اے(اکنامکس اینڈ فنانس اورایم اے معاشیات(دوسالہ)میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔

وفاقی اردو یونیورسٹی ایوننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی) وفاقی اُردو یونیورسٹی کے تحت بی ایس اور ماسٹرز پروگرامز2017(شام )کے داخلوں کا آغازہوگیا ہے

۔داخلے کے خواہشمند امیدوار آن لائن فارم پُرکریں اور اس کی دو عدد نقول پرنٹ کرکے بمعہ1000/-روپے پے آرڈر بنام رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹی اورتعلیمی اسنادکے ساتھ متعلقہ شعبہ جات میں جمع کرائیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment