ھفتہ, 23 نومبر 2024


تعلیم سب کا حق

 

ایمز ٹی وی(تعلیم /سکھر ) سکھر مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے محمد بن قاسم پارک سے تعلیم سب کا حق کے عنوان سے تعلیم کا شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے ریلی منعقد کی گئی۔ریلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حاجی خان برڑو سمیت دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

سندھ کے مختلف شہروں میں فروغ تعلیم کے یو م پر ریلیاں نکالی گئیں، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

جب تک ملک سے طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمہ نہیں کیا جاتا، ملک ترقی نہیں کرسکتا جس ملک میں امیرکیلئے صحت و تعلیم کی ہر قسم کی سہولتیں ہوں اور غریب کے لئے کوئی سہولت نہ ہو، وہ ملک کس طرح ترقی کرسکتاہےیہی وجہ ہے کہ ملک میں شرح خواندگی شرمناک حد تک کم ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment