ایمز ٹی وی (تعلیم /بدین) تعلیمی شعبے کی ترقی کے لئے بدین میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے شاہ نوا ز چوک سے ایوان صحافت تک ریلی نکالی ۔
ریلی میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پہ فروغ تعلیم کے حوالے سے نعرے درج تھے۔
مقررین کا کہنا ہےکہ جب تک ملک سے طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمہ نہیں کیا جاتا، ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ملک میں امیرکیلئے صحت و تعلیم کی ہر قسم کی سہولتیں ہیں اور غریب کے لئے کوئی سہولت نہیں ۔