ھفتہ, 23 نومبر 2024


یونیورسٹی آف لاءکے زیر اہتمام سیمینارکا انعقاد

 

ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی ) وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ قانون اور قانون سے وابستہ افراد کی قوموں کی تشکیل اور ملکی نظام چلانے میں بڑا اہم کردار ہے۔ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی کے زیر اہتمام برطانوی جامعات سے اشتراک کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔سیمینار کے مہمان خصوصی سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس شاہنواز طارق تھے ،مقررین میں وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء جسٹس (ر ) ڈاکٹر قاضی خالد علی،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر(پی این ایس سی ) بریگیڈیئر(ر)راشد صدیقی، سابق اٹارنی جنرل پاکستان انور منصو ر خان، سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر ریاض میمن، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر افضال الحق، ممبر پاکستان بار کائونسل محمد عاقل شامل تھے جبکہ نظامت کے فرائض ڈائریکٹر فنانس عامر بشیرنے سر انجام دیے۔ سلمان فاروقی نے کہا کہ محتسب اعلیٰ کے طور پر انہوں نے اپنے دور میں 94 ہزارمقدمات کا فیصلہ کیا اور قانون کے بالادستی کے لیے اپنے ادارے کی کارکردگی اور طریقہ کارپر روشنی ڈالی ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر جسٹس (ر ) ڈاکٹر قاضی خالد علی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا ءنے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی ڈگری کو نہ صرف برطانیہ میں منظور کرانے کی کوششیں شروع کی ہیں بلکہ ایچ ای سی اور پاکستان بار کائونسل سے منظورشدہ نصاب کو بھی منظورکرانے اور یونیورسٹی کی تعلیم اور ڈگری کو منظور کرانے کی کوشش کی ہے ۔ا یگزیکٹو ڈائریکٹر (پی این ایس سی ) برگیڈیئرراشد صدیقی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء نے صرف دو سال کی قلیل مدت میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پراپنی پہچان بنائی ہے سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے قانون کی تعلیم کیلئے ریسرچ کی اہمیت پر زور دیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment