ھفتہ, 23 نومبر 2024


اسکو لو ں کی خستہ حالی پر حکو مت کا نوٹس

 

یمز ٹی وی (تعلیم/میرپورخاص) رکن صوبائی اسمبلی خیرالنساء مغل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کرکے صوبے میں تعلیم کی بہتری کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اسکا سہرا پیپلزپارٹی کو جاتا ہے . صوبائی وزیر تعلیم نے خستہ حال اسکولوں اور پینے کے پانی کی سہولت سے محروم اسکولوں کا نوٹس لیا ہے اورتمام منتخب نمائندوں کو اپنے اپنے حلقوں میں بند اسکولوں کوکھلوانے کا ہدف دیا ہے جس میں کافی حد تک کامیابی ہوئی ہے .

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری عادل اسکول بھان سنگھ آباد میرپورخاص کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر وں ،اسسٹنٹ کمشنروں اور مختارکاروں کوبھی اسکولوں کے اچانک دورے کرنے کا پابند بنایا گیا ہے.

اس موقع پر انہوں نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر اعظم ہزاروی اور علاقہ مکینوں سے بھی ملاقات کی اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ بچوں کو اسلامیات، معاشرتی علوم ، انگریزی، اردو اور سندھی مضامین صحیح انداز میں پڑھائے جائیں تاکہ بچے اپنی مادری زبان اور مذہب کے متعلق جان سکیں، انہوں نے علاقہ مکینوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ اسکولوں میں داخل کروائیں، ایم پی اے نے کہا کہ تعلیمی افسران کو چا ہیے کہ وہ اپنے دفاتر سے نکل کر اسکولوں کے دورے کریں تا کہ تعلیم میں مزید بہتری آسکے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment