ایمز ٹی وی ( تعلیم /پشاور) ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے اسکولوں اور مراکز صحت کی کارکردگی معلوم کرنے کی غرض سے کوٹلہ محسن خان میں اسکولوں اور بی ایچ یوز کے دورے کئے ‘گرلز پرائمری اسکول مشتاق آباد میں بڑی تعداد میں طالبات کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اسکول پرنسپل سے وضاحت طلب کرلی ۔ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے گزشتہ روزمراکز صحت اور اسکولوں کی کارکردگی‘ عوام اور طلباء اور طالبات کو دی جانیوالی صحت کی سہولیات اور علاج معالجہ سے آگاہی حاصل کرنے کی غرض سے ڈسٹرکٹ ممبر امجد خان ‘ڈی او پرائمری ایجوکیشن اور اے ڈی او پی این ڈی کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری اسکولو ڈیری باغبانان ‘ سول ڈسپنسری اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول مشتاق آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حاضری رجسٹرڈ چیک کئے جبکہ عوام ‘ طلباء و طالبات سے ان کو دی جانے والی صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اس موقع پر گورنمنٹ پرائمری اسکول باغبانان میں ٹیوب ویل کی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی کو ٹیوب ویل کی فوری مرمت کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ضلع ناظم طلبہ میں گھل مل گئے اور ان سے کورس کے مطابق سبق سنا اس موقع پر گورنمنٹ گرلز پرائمر ی اسکول مشتاق آباد میں کے جی کلاس کے ایک سو پانچ طالبات میں سے صرف 45 طالبات کی موجودگی اور 60 طالبات کی غیر حاضر ی پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے پرنسپل سے وضاحت طلب کرلی۔ اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے احکامات جاری کرتے ہوئے پیرنٹس ٹیچر کونسل کو فعال کرنے اور غیر حاضر طالبات کے والدین کو دوسرے دن اسکول طلب کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ District