اتوار, 24 نومبر 2024


ایجوکیشن سے متعلق پراجیکٹس مکمل کرنے کے احکامات جاری

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /بہاولپور)چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ نئے لوکل گورنمنٹ سسٹم کے لاگوہونے کے بعد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کااکاونٹ نمبر 4فریز کردیاگیاتھا۔
جس پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس اکاونٹ میں موجود 10587.581ملین کی گرانٹ جوکہ اسکول ایجوکیشن سیکٹرکے ڈویلپمنٹس کیلئے تھی کی ری ایلوکیشن کیلئے گورنمنٹ کوتحریری طورپرلکھ دیاگیاتھا۔
جبکہ دوسری طرف سال 2016-17ء کے فنانشل سال کیلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے 10.588بلین کی گرانٹ چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو9فروری 2017ء کوجاری کئے گئے تھے ۔
جو اسکول کی بلڈنگز، مسنگ سہولیات، آئی ٹی لیبز کاقیام اورایڈیشنل کلاس روموں کی تعمیر کیلئے جاری کئے گئے تھے۔
اس حوالے سے ہدایت کی جاتی ہے کہ ان فنڈز کے فوری اورصیح استعمال کویقینی بناتے ہوئے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے کاموں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے اور ان کوبروقت مکمل کروانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment