ھفتہ, 23 نومبر 2024


این ای ڈی یونیورسٹی کا 25 واں جلسہ تقسیم اسناد

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) جامعہ این ای ڈی انجیئنرنگ اینڈٹیکنالوجی کا 25 واں جلسہ تقسیم اسناد منگل کو یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوا۔ جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرافضل الحق نے کی جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جلسہ تقسیم اسناد میں مجموعی طور پر 2352طلباء طالبات کو بیچلراورماسٹرز کی اسناد تفویض کی گئیں۔ جلسے میں 21 شعبوں میں 1638 طلبہ کو بی ای، 23شعبوں میں 712کوماسٹرز آف انجیئنرنگ ، ایم سی آئی ٹی، ایم یو آر پی کی اسناد دی گئیں جبکہ دو اسکالرز اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرراحیلہ آصف کو (سی ایس ای) اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد کو ریاضی کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی اسناد دی گئیں

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرافضل الحق کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آج جلسہ تقسیم اسناد میں این ای ڈی کالج کے ایک سابق طالب علم پرنسپل الہٰی بخش سومرو بھی موجود ہیں جو ملک میں اعلیٰ عہدوں اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جیسے عہدوں پر فائز رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے کوالٹی انہاسمنٹ سیل نے 2016 کی ایچ ای سی کی رینکنگ میں 90.6 فیصد اسکور حاصل کیا ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ ملک کے انجیئنرنگ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بہتر مقام بنانے کے لیے کوشاں ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment