ایمزٹی وی(تعلیم/ گلگت بلتستان) وومن ڈگری کالجز اور گورنمنٹ گرلز سکولوں میں طالبات کیلئے حکومت کی جانب سے بسوں کی تقسیم کے حوالے سےتقریب منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی توجہ کالجوں اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پر مرکوز کی ہے جس کے تحت آئندہ ڈیڑھ سال میں کالجوں کو درپیش اسٹاف کی کمی سمیت تمام مسائل دورکئے جائیں گے حکومتی کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے محکمہ تعلیم میں بہتری آئی ہے محکمہ تعلیم پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے گلگت میں ویمن یونیورسٹی کے قیام کیلئے ابتدائی کام کیا گیا ہے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اپنی متوقع دورے میں گلگت میں ویمن یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کریں گے گلگت ڈگری کالج میں ویمن یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن گلگت کے پرنسپل کو 2بسوں کی چابیاں دیں، گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن سکردو کے پرنسپل کو 2بسوںکی چابیاں دیں، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج گاہکوچ غذر کے پرنسپل کو1بس کی چابی دی ،گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کریم آباد ہنزہ کے پرنسپل کو 1بس کی چابی دی، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج گوپس غذر کے پرنسپل کو 1بس کی چابی دی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چلاس دیامر کے پرنسپل کو 1بس کی چابی دی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مہدی آباد سکردو کے پرنسپل کو بھی1بس کی چابی دی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ طالبات کیلئے بسوں کی فراہمی سے طالبات کی بروقت اور بحفاظت تعلیمی اداروں میں آنے اور گھرجائیں گے جس سے تعلیمی اداروں میں آنے کیلئے درپیش مسائل حل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے تمام متعلقہ کالجز اوراسکولوں کے پرنسپلز سے ان کے اداروں کے مسائل دریافت کئے اور یقین دہانی کرایا کہ حکومت سکولوں اور کالجوں کی بہتری کیلئے بھرپور وسائل بروئے کار لارہی ہے بہت جلد کالجوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ تمام سرکاری سکولوں میں کلا س اول تا دہم مفت کتابیں فراہم کئے جارہے ہیں گلگت بلتستان پاکستان کا واحد صوبہ ہے جس میں کلاس اول تا دہم مفت کتابیں فراہم کی جارہی ہے حکومت کی اس مثبت اقدام کی وجہ سے سکولوں کے انرولمنٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے 1لاکھ 65ہزار بچوںکو مفت کتابیں فراہم کی جارہی ہے سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیںمفت کتابوں کی فراہمی سے جو والدین مالی وسائل نہیں رکھتے ان کے بچے بھی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔محکمہ تعلیم میں مستحق اور غریب بچوں کو وظیفہ دینے کیلئے خصوصی پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے جس کیلئے انڈومنٹ فنڈکا قیام عمل میں لایا گیا ہے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو کو بڑھانے کیلئے تمام اضلاع میں ونٹر تربیتی کورس کا انعقاد کرایا گیا پانچ سالوں میں 100 ماڈل سکولوں کا قیام عمل میں لایا جائے گاحکومتی اقدامات کی وجہ سے عوام کا اعتماد محکمہ تعلیم پر بحال ہوا ہے تمام سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے والدین پرائیویٹ سکولوں سے اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ پڑھا لکھا گلگت بلتستان ہمارا خواب ہے جس کے تحت گلگت بلتستان کے تمام بچوںکی تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سی پیک سے زیادہ سے زیادہ استعفادہ حاصل کرنے کیلئے تیکنیکی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے ڈائریکٹریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تمام پرائیویٹ سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی گئی ہے سپیشل ایجوکیشن کو دیگر اضلاع تک وسعت دی جارہی ہے ۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے مقامی زبانوں کے فروغ کیلئے خصوصی پروجیکٹ بنایا گیا ہے تمام سکولوں میں قرآن کا ترجمہ اور ناضرہ پڑھایا جائے گا تاکہ ہر طالب علم کو قرآن سے آگاہی ممکن ہو۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ”وزیر اعلیٰ کا خواب۔ تعلیمی انقلاب” کے تحت آگاہی مہم کے حوالے سے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مفت کتابوں کی فراہمی میں پنجاب حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تمام شعبوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔