ایمزٹی وی (تعلیم/ اسلام آباد)اسکولوں میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھا نے کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھانے کا بل منظور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حافظ عبدالکریم نے کمیٹی کو بتایا کہ قومی اسمبلی بل پہلے ہی پاک کرچکی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری نے کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ عازمین حج کو کھانا اور بہتر سہولتیں دے رہے ہیں۔
کمیٹی ارکان نے استفسار کیا کہ آپ نے 10 ہزار روپے کا اضافہ کیوں کیا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے کہا کہ اس بار عازمین حج کو بہتر کوالٹی کا کھانا دے رہے ہیں،تمام حجاج کو تین وقت کا پاکستانی کھانا فراہم کریں گے جبکہ منیٰ میں میٹرس ڈبل کرادیا گیا ہے اور ایئرکولر کا بھی انتظام کردیا گیا ہے۔