ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی کے اساتذہ رہنما ڈاکٹر ایس ایم طحہ نے کہا ہے بدھ 10مئی گورنر ہائوس میں ایچ ای سی کے چیئرمین کی ایماء پر سندھ کی جامعات کے وائس چانسلرز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گورنر ہائوس میں اجلاس بلوانے کے دو مقاصد واضح نظر آتے ہیں۔ ایک تو یہ کہ موجودہ چیئرمین سندھ کے گورنر کے سامنے اپنی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں۔
اس ضمن میں حال ہی میں پروجیکٹ گرانٹ دینے کو تقریب کی صورت میں گورنر ہائوس میں انعقاد کیا گیا جس کی کوئی عقلی دلیل موجود نہیں، دوسرا یہ کہ سندھ کے وائس چانسلرز صاحبان کو گورنر کی موجودگی کو استعمال کرتے ہوئے دبائو میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ جامعات کی خومختاری کو ختم کر دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سندھ کی تمام جامعات کے وائس چانسلرز سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی جامعات کی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔