ایمزٹی وی(تعلیم)مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروکے " انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل الیکٹرونکس انجنیئرنگ " (آئی ٹرپل ای) جامشورو چیپٹر کی جانب سے توانائی بحران کا سامنا کرنے کے لئے توانائی کے محتاط استعمال اور تحفظ کے موضوع پر لیکچر پروگرام منعقد ہوا
سیمنار میں نامور ماہر اسد محمود نے لیکچر دیا ․ لیکچر پروگرام کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ ملک میں اگر توانائی بحران ایسے ہی چلتا رہا اور ہم نے توانائی کے ذرائع کے استعمال میں احتیاط سے کام نہ لیا تو ایک دن ملک 40فیصد بجلی سے محروم ہو جائیگا اس لئے بجلی کے استعمال میں محتاط رہنا پڑیگا اور متبادل توانائی کے ذرائع کارآمد لانے پڑینگے۔