ھفتہ, 23 نومبر 2024


سر سید یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر مقرر

 

ایمزٹی وی (کراچی/ تعلیم) ڈاکٹر محمدافضل حق کو سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹرا فضل حق انتظامی امور وتدریس کا وسیع تجربہ رکھتے ہی وہ 2013سے 2017 تک این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے۔اس کے علاوہ تقریباََ دس سال نیشنل ایجوکیشن فائونڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔
امپیریل کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لندن سے تین سال، یونیورسٹی آف سَرے انگلینڈ سے ساڑھے تین سال اور یونیورسٹی آف مانچسٹر سے دو سال منسلک رہے۔ان کی بیش بہا خدمات کے اعتراف میں انھیں صدارتی ایوارڈ اعزازِ فضیلت سے نوازا گیا۔
اس کے علاوہ وہ انٹرنیشنل سائنٹسٹ آف دی ایئر ایوارڈ 2001کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نےجامعہ این ای ڈی کو مالی خسارے سے نکالا۔سرسید یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدا فضل حق کا کہنا ہےکہ سرسید یونیورسٹی کی ترقی اور بہتری ان کی اولین ترجیح ہوگی اور وہ پوری کوشش کریں گے کہ فیکلٹی اور انتظامیہ کے تعاون سے ایسی اصلاحات متعارف کرائی جائیں جس سے یونیورسٹی اپنا اعلیٰ مقام برقرار رکھ سکے۔اور اسے بین الاقوامی شہرت حاصل ہو سکے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment