ایمزٹی وی (تعلیم/ جامشورو)لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سروپ بھاٹیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہر سال میڈیکل کے شعبے میں 70فیصد طالبات کامیاب ہوجاتی ہیں جبکہ ان میں صرف 30فیصد طالبات اس پیشے کو اپناتی ہیں انہوں نے کہا کہ مرد ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے لمس کی جانب سے دو سال قبل بلاول بوائز میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔
ڈاکٹر سروپ بھاٹیہ نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی کی منظوری کے لئے بلاول بوائز میڈیکل کالج کے لئے ضرورت کے تحت فیکلٹی کو رکھا گیا ہے آئندہ دو ماہ میں پی ایم ڈی سی کی منظوری کے بعد داخلے کا عمل شروع کیا جائے گا انہوں نے بلاول بوائز میڈیکل کالج میں کرپشن کے حوالے سے آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا کہ مذکورہ خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے.