ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے تین افسران کی تنزلی جبکہ ایک افسر کو ملازمت سے برخواست کرکے روزانہ اجرت پر تقرری کا آفر لیٹر جاری کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق تعلیمی بورڈ میرپورخاص جو ایک عرصہ سے غیر معمولی حالت کا شکار ہے ، ماضی میں افسران اور نچلے درجے کے ملازمین کی بورڈ میں ہونے والی تقرریوں اور ترقیوں کے معاملات متنا زعہ بنے ہوئے ہیں جبکہ بورڈ مختلف معاملات میں پہلے ہی قومی احتساب بیورو (نیب) کی زد میں آیا ہوا ہے
گزشتہ روز ملنے والی ایک اطلاع کے مطابق تعلیمی بورڈ کے چیئر مین پروفیسر برکت علی حیدری نے بورڈ کی اعلیٰ اتھارٹی کی اجازت کے بعد اہم عہدوں پر تعینات تین سابقہ عہدیداروں کی تنزلی اور ایک خاتون افسر کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ ملازمت سے فارغ ہونے والی خاتون کو روزانہ اجرت کی بنیاد پر تقرری کا آفر لیٹر جاری کیاہے۔