ایمزٹی وی (تعلیم) تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی جنوبی افریقاکے ملک نائیجیریاپہنچ گئیں۔ نائیجیریا جنوبی افریقا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جہاں تقریباً ایک کروڑ سے زائد بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائجیریا کی حکومت کو فی الفور اپنے ملک میں تعلیمی نظام میں ایمرجنسی کا نفاذ کرنا چاہیئے۔ ملالہ یوسف زئی نے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اوران لڑکیوں سے ملاقات کی جنہیں دہشت گرد تنطیم بوکوحرام نے 2014میں اغوا کرلیا تھا۔ملالہ کا کہنا تھا کہ نائیجیرین حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی سے متعلق ان کی اپیل کا مثبت جواب دیا ہے۔