ایمز ٹی وی(کراچی/تعلیم )ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انرولمنٹ،رجسٹریشن ،پرمیشن اور امتحانی فارمز سال2018 جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ تمام فارمز دیئے گئے شیڈول کے مطابق متعلقہ تاریخوں میں جمع کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے فارم جمع کروانے کی تاریخ ایک ماہ کیلئے دی جاتی تھی جبکہ اس سال طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بغیر لیٹ فیس کے تمام فارمز کی تاریخوں میں دو ماہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انرولمنٹ ، رجسٹریشن اور پرمیشن فارمز یکم اگست سے 29ستمبر 2017تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کروا سکتے ہیںاس کے بعد یہ فارمز لیٹ فیس کے ساتھ جمع کئے جائیں گے
جبکہ سالانہ امتحانی فارمزجماعت نہم کیلئے 8ستمبر سے 9نومبر 2017تک اور جماعت دہم کیلئے فارمز 16اکتوبر سے 18دسمبر 2017تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ جمع کئے جائیں گے، تاریخ گزرنے کے بعد یہ فارمز بھی لیٹ فیس کے ساتھ جمع ہوں گے۔