اتوار, 24 نومبر 2024


گورنرسندھ محمد زبیر بدھ کو جامعہ کراچی میں بین الاقوامی تحقیقی مرکز کا افتتاح کریں گے

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم )گورنرسندھ محمد زبیر بدھ کو بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں سائنو پاکستان ہائبرڈ رائس ریسرچ سینٹر کا افتتاح کریں گے، سائنو پاکستان تحقیقی مرکز میں چاولوں پر تحقیق ہوگی۔ یہ بات آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوھدری نے بین الاقوامی مرکز میں ایک اجلاس کے دوران کہی۔انھوں نے کہا افتتاحی تقریب کا باقاعدہ انعقاد بدھ کو صبح دس بجے بین الاقوامی مرکز کے پروفیسر سلیم الزماںصدیقی آڈیٹوریم میں ہوگا

جس میں گورنرسندھ محمد زبیر خصوصی خطاب کرینگے جبکہ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان، اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن، چینی کونسل جنرل جناب وینگ یو، چینی تحقیقی ادارے چائنا نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی این آرآر آئی) کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر چینگ شیہوا اورآئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوھدری بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کرینگے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment