ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی) کراچی کے ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک بورڈ کے تحت میٹرک سائنس، جرنل گروپ اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔
میٹرک بورڈ کے مطابق جرنل گروپ میں کامیابی کا تناسب 60.95 جب کہ سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 72 فیصد رہا۔ جرنل گروپ میں 23 ہزار60 بچوں نے شرکت کی۔ جرنل گروپ میں پہلی پوزیشن حافظہ رومیسا ابرار نے 774 نمبرلے کرحاصل کی جب کہ دوسری پوزیشن سنوویا اکرم نے 763 نمبر لے کراور 758 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن زوجاجا نے حاصل کی۔
سائنس گروپ میں علی ضیا خان نے 798 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، 795 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن سید عفان احمد کے حصے میں آئی جب کہ تیسری پوزیشن لاریب شہزاد نے 794 نمبرلے کرحاصل کی۔
خصوصی طلبہ میں تمام پوزیشنزلڑکیوں کے حصے میں آئیں جہاں امیدواروں میں پہلی پوزیشن فاریہ محمد عرفان، دوسری پوزیشن سائرہ اقبال اورتیسری پوزیشن رمیزہ نے حاصل کی۔