ھفتہ, 23 نومبر 2024


مارک شیٹ ایک گھنٹے میں جاری کر دی جائیگی، چیئرمین میٹرک بورڈ

 

ایمز ٹی وی(تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ بورڈ ایک ایسا نطام وضع کر رہا ہے جس سے آئندہ چند روز کے اندر مارک شیٹ کا حصول ایک گھنٹے میں ممکن ہوجائے گا وہ اتوار کو ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کےتحت دسویں جماعت کے نتائج کے اجرا کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ا

ن کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ اب ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اپنے نتائج کے بار ےمیں معلومات حاصل کر سکتے ہیں، اسکروٹنی کیلئے فارم اب آن لائن حاصل کیا جا سکے گا جس سے طلبا کو سہولت فراہم کی جا سکے گی تعلیمی دستاویزات کی فوری تصدیق کو بھی موثر بنایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے اسناد کی ایک گھنٹے میں تصدیق کروائی جا سکے گی۔

انہوں نے ماضی میں بورڈ کی خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ کے امتحانی عمل کو بہتر کیا گیا ہے۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ کو مزید موثر بنایا گیا ہے طلبا کی امتحانی کاپیوں کو دوبارہ جانچا گیا تا کہ غلطی کا اندیشہ کم رہے۔

انہوں نے ایک کمیٹی کی تشکیل کا بھی اعلان کیا جو ناظم امتحانات اور نائب ناظم امتحانات پر مشتمل ہو گی یہ کمیٹی نتائج کے حوالے سے طلبا و طالبات کی شکایات کو دور کرنے کیلئے کام کرے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment