ایمز ٹی وی(تعلیم) این ای ڈی یونیورسٹی کے الیکٹرونک ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام اسٹوڈنٹ پروجیکٹ ایگزی بیشن اینڈ کامپٹیشن 2017کا انعقاد کیا۔ ان مقابلوں میں ملک بھر سے گیارہ اسکولز، کالجز اور یونی ورسٹیز نے حصّہ لیا۔ مقابلوں کا افتتاح وائس چانسلر این ای ڈی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کیا۔ نو کیٹیگریز میں مقابلے کروائے گئے جن میںاسپیڈ پروگرامنگ، روبو ایلیکٹ بگنرزاور ایڈوانس، فوٹوگرافی، پروجیکٹ ایگزی بیشن بگنرزاور ایڈوانس سمیت کوئز مقابلے شامل تھے۔ اختتامی تقریب کی میزبانی این ای ڈی الیکٹرونک ڈیپارٹمنٹ کے طالب علموں کے بنائے ہوئے روبوٹ نے کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ طالبِ علموں کے بنائے گئے روبوٹس سمیت مختلف پروجیکٹس، شرکا کی توجہ کا مرکز رہے۔ روبو انٹیلیٹ ایڈوانس میںداؤد انجینئرنگ کی ٹیم نے پہلی جب کہ جامعہ این ای ڈی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔