ھفتہ, 23 نومبر 2024


20سالوں میں دنیا میں پیٹرول پر چلنے والی گاڑیاں الیکٹرک پر منتقل ہو جائینگی

 

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے پیٹرولیم اینڈ گیس شعبہ کی جانب سے " پیٹرو واک " کے عنوان سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر مہران یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ موجودہ دور کے اقتصادی ماہرین نے پیشگوئی کہ ہے کہ آنے والے 20سالوں میں دنیا میں پیٹرول پر چلنے والی گاڑیاں الیکٹرک پر منتقل ہو جائینگی جس سے پیٹرولیم انڈسٹری بڑے بحران کا شکار ہوجائیگی ․
انہوں نے کہا کہ کسی دور میں پیٹروڈالر کی سیاست ہوتی تھی لیکن اب اس کا مستقبل خطرہ میں ہے اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن میمن نے پیٹرو ڈائیلاگ پر روشنی ڈالی ․
جبکہ بعد میں طلبہ کے مختلف پروجیکٹس کی پوسٹر کومپیٹیشن کا دورہ بھی کیا گیا ․ وائس چانسلر کی جانب سے طلبہ سے ان کے پروجیکٹس کے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ․۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment