ھفتہ, 23 نومبر 2024


سندھ مدرسۃ السلام یونیورسٹی میں 133 ویں یوم تاسیس کی تقریب

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)سندھ مدرسۃ السلام یونیورسٹی میں 133 ویں یوم تاسیس کی تقریب کاانعقاد کیاگیا
تقریب میں لیڈرشپ پروگرام کے تحت بیرون ممالک کا دورہ کرنے والے طلبا و طالبات کی جانب سے چین ، ترکی، ملائیشیا اور برطانیہ کی قومی زبان میں نغمات پیش کیے ۔
پروگرام میں طالبعلموں کی جانب سے سندھی پروگرام اور ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے جامعہ کے 43ملازمین کوسال 2016/17 میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پرایکسی لینس ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔
ان میں ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی، چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز ڈاکٹر امبرین فضل، چیئرمین ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن ڈاکٹر اسٹیفن جان، کنٹرولر ایگزامینیشن اینڈ ڈائریکٹر ایڈمیشن فرقان افتخار، ڈائریکٹر فنانس غلام علی سرھیو، رجسٹرار گلزار احمد مغل، ڈائریکٹر ایچ آر ایم شکیل احمد ابڑو اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ غلام مصطفیٰ شیخ شامل ہیں جبکہ مختلف ڈپارٹمنٹس کے 36ملازمین کو بھی پرفارمنس ایوارڈز بھی دیے گئے جن میں کوالٹی اینہانس مینٹ سیل، اوریک ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، ہیومن ریسورسز، ڈپارٹمنٹ آف فنانس، گرافک ڈیزائنرز، کیئر ٹیکرز، سیکورٹی گارڈزاور کلینگ ورکز وغیرہ شامل ہیں۔
تقریب کے دوران صدارتی خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ایس ایم آئی یو ڈاکٹر محمد علی شیخ نے 133ویں یوم تاسیس پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ ادارہ جامعہ کی سطح تک پہنچ چکا ہے اور ہم 132 سالہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے معیاری اور اعلیٰ قسم کی تعلیم نوجوان نسل کو فراہم کررہے ہیں۔پروگرام کے آخر میں صنم ماروی نے اپنے مخصوص انداز میں صوفیانہ اور روایتی سندھی کلاموں سے حاضرین محفل کو محصور کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment