ھفتہ, 23 نومبر 2024


بیکن ہاؤس اسکول کےخلاف نوٹس کا مطالبہ

 

ایمزٹی وی(تعلیم۔ کراچی) بیکن ہاوس اسکولز کے طلبہ کے والدین نے گزشتہ روز بیکن ہاوس اسکولز کی جانب سے ٹیوشن فیسوں میں کئی گنا غیر قانونی اضافے کے خلاف ٹیپو سلطان روڈ پر واقع بیکن ہاوس اسکولز کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ وہ سنجیدگی سے صورتحال کا نوٹس لے اور تعلیم کو تجارت نہ بننے دے، والدین کے مطابق بیکن ہاوس نے اچانک فیسوں میں5 ہزار سے 10 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے جو غیر قانونی ہے والدین کے مطابق فیسوں میں اضافہ 5 فیصد ہی ہوسکتا ہے مگر اس کی پیشگی منظوری محکمہ تعلیم سے لینا ضروری ہوتا ہے تاہم بیکن ہاوس انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کو خاطر میں نہ لا کر فیسوں میں کئی گنا اضافہ کردیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment