ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)عائشہ باوانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ معزز ہائی کورٹ نے کالج کے حوالے سے کوئی اسٹے آرڈر جاری نہیں کیا بلکہ ذیلی عدالت کو ہدایت جاری کی ہے کہ معاملہ جہاں ہے وہیں چھوڑ دیا جائے ۔اس لئے حکومت کا یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ معزز عدالت نے انہیں عائشہ باوانی کالج کی جگہ واپس کر دی ہے یا حکم امتناع جاری کر دیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ٹرسٹ کے سیکریٹری فرید احمد ، ترجمان امداد شاہ اور قانونی مشیر شبیر احمد شیخ نے اتوار کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ کالج کی عمارت کو سیل نہیں کیا گیا ، کالج میں مجموعی طور پر طلبا کی تعداد3ہزار نہیں بلکہ 1050ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر عدالت حکم دے تو عائشہ باوانی ٹرسٹ موجودہ بچوں کو پڑھانے کےلئے تیار ہے تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔