ایمز ٹی وی(کراچی/تعلیم) سرسید احمد خان کے دو سو سالہ جشن ولادت کی تقریبا ت کا آ غاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں سرسید یونیورسٹی میں مختلف نوعیت کے پروگراموں کا انعقاد ہوگا جن میں تقاریر، مضمون نویسی، قومی نغمات، کھیلوں اور کوئز کے مقابلے شامل ہیں۔اس کے علاوہ فوٹوز کی نمائش اور بُک فیئر کا بھی انعقاد ہوگا۔ یہ بات سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
کانفرنس میں سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افضل حق، رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین اور سربراہانِ شعبہ جات نے شرکت کی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آج سرسید احمد خان کے تعلیمی افکار کی اہمیت کو سمجھنے، ان پر عمل کرنے اور ان کے نظامِ تربیت کو اپنانے کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے۔ نئی دنیا، نئے زمانے اور نئے تقاضے ایک بار پھر فکرِ سرسید کو اپنا رہنما بنانے کا اشارہ دے رہے ہیں