ایمز ٹی وی (کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق ایم اے پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 30اکتوبرسے 13نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
فارم عسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں ، امتحانی فیس 360روپے اور امتحانی فارم کی قیمت 200روپے مقرر کی گئی ہے۔